work 1 46

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ حکام پاکستان آئیں گے


لندن (آئی این پی) ورلڈکپ کے بعد انگلش اور آسٹریلوی بورڈ حکام پاکستان کا دورہ کریں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ کچھ برسوں میں پی سی بی کے دیگر بورڈز سے اتنے اچھے تعلقات نہیں رہے، میں اب بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں، ورلڈکپ کے بعد انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور کرکٹ

آسٹریلیا کے چیئرمین و سی ای او پاکستان کا دورہ کریں گے، باہر بیٹھ کر کسی کو کچھ بھی بتا دیں جب تک وہ خود آ کر نہ دیکھ لے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں بورڈز کے حکام کو خود پاکستانی سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کا موقع دیں، میری لندن میں میچ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوگی، تینوں بورڈز سے میرے اچھے مراسم ہیں، یہ سب مجھے جانتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ بورڈ کی سطح پر بھی تعلقات بہتر ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ2022میں آسٹریلیا اور2023میں انگلینڈ کی ٹیم کو دورے پر بلائیں۔احسان مانی نے کہا کہ میری پاکستانی ٹیم سے بدھ کو لندن میں ملاقات ہو گی، میں کھلاڑیوں پر کوئی دبا نہیں ڈالنا چاہتا صرف انکے حوصلے بڑھانے کی کوشش کروں گا، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہی ہے، میں کپتان سرفراز احمد و دیگر کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہتا ہوں،ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ ورلڈکپ کے بعد لیا جائیگا، فی الحال تو ہم چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔چیئرمین بورڈ نے ایک سوال پر کہا کہ پاک افغانستان میچ میں جو ناخوشگوار واقعات ہوئے ان کو آئی سی سی اور انگلش حکام دیکھ رہے ہیں،متنازع بینر والے معاملے پر حکومت نے بھی احتجاج ریکارڈ کرا دیا،امید ہے آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us