work 1 94

آصف زرداری نا اہلی کیس ، عدالت نے سخت احکاما ت جاری کر دیے


اسلام آ با د (آ ئی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتوں کو ایسے مقدمات میں ملوث نہ کیا جائے، جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی

کے لیے تحریک انصاف کے رہنماں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں، اثاثے چھپانے کی وجہ سے آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے قانون کے تحت آصف زرداری نا تو قومی اسمبلی کے رکن بننے اور نا ہی پارٹی کی سربراہی کے لئے اہل ہیں۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو ایسے مقدمات میں ملوث نہ کیا جائے، امریکی جج کی کتاب میں عدالتوں کو سیاسی مقدمات سے دوررہنے کی بات کی گئی ، آپ کے پاس ایف بی آر سمیت دیگر فورمز موجود ہیں، پہلے ہی 18 ہزار مقدمات زیرالتوا ہیں ایسے مقدمات سے عام سائل متاثر ہوگا، جو وقت آپ ادھر لیں گے وہ سائلین کے لئے چھوڑ دیں۔ کیا آپ کی جماعت سے آصف علی زرداری کے مقابل امیدوار نے رجوع کیا، کیا الیکشن کمیشن میں اسی طرح کی درخواست دائر کی گئی؟۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کو خود اپنے لئے احتسابی طریقہ کاربنانا چاہیے، پارلیمنٹ اس مقصد کے لئے خصوصی کمیٹی بھی بناسکتی ہے،درخواست گزار کی جماعت ابھی اقتدارمیں ہے وہ خود اس مسئلہ کو دیکھ سکتے ہیں، پارلیمنٹ اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی فائنڈنگز کے بعد کورٹ میں آئیں۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں، عدالت عظمی نے تمام فورمز کے بعد کیس سنا، کیا آپ نے دیگر فورمز کواستعمال کیا؟، پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے جو طریقہ طے کیا اس کے مطابق مطمئن کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، کسی کی مزید سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us