6

آغا افتخار الدین مرزاکے بیرون ممالک رابطوں کا انکشاف موبائل سے 486 نمبرزملے


اسلام آباد (آن لائن)ججز اور عدلیہ کیخلاف آغا افتخار الدین مرزا توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس میں ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شریک ملزم اکبر علی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ افتخار الدین مرزا کی ضمانت مسترد کر دی گئی تھی۔ افتخار الدین مرزا کے موبائل نمبرز کی

تفصیلات سی ڈی آرز کے ساتھ حاصل کر لی گئی ہیں،موبائل ریکارڈ کے مطابق ملزم نے بیرون ممالک رابطے کیے،ملزم کے486 نمبرز کی کنٹیکٹ لسٹ میں ریٹائرڈ آرمی افسران اور سویلین شامل ہیں،سب سے زیادہ رابطے میں رہنے والے 26 نمبرز کی تفصیلات کے مطابق انکا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں،عبدالوحید ڈوگر سے بھی تفتیش کی گئی،عبدالوحید ڈوگر نے بتایا کہ کہ وہ پیشہ ورانہ صحافی ہے،عبدالوحید ڈوگر کے مطابق وہ وزارت داخلہ،وزرات خزانہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت مختلف امور پر رپورٹنگ کرتا ہے،عبدالوحید ڈوگر نے جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس سے متعلق شہزاد اکبر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ میں شکایت درج کرنے کے بعد ایک مرتبہ شہزاد اکبر سے ملاقات کی،

عبدالوحید ڈوگر نے افتخار الدین مرزا سے کسی قسم کی تعلق کی تردید کی،شہزاد اکبر کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا انھوں نے افتخار مزار سے لا تعلقی کا اظہار کیا،افتخار الدین مرزا کی 689 اپلوڈڈ ویڈیوز میں سے 175 کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،عدالتی حکم پر افتخار الدین مرزا کے 19 بنک اکاونٹس کی تحقیقات جاری ہیں،افتخار الدین مرزا کے ایک بنک اکاونٹ میں ہاوسنگ سوسائٹی کی ٹرانزکشن ہوتی رہی،افتخار الدین مرزا کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ 31 کنال کی سوسائٹی میں باقی بیچ کر انکے والد کے پاس چند مرلے زمین رہ گئی ہے،اقرا پبلک سکول اینڈ کالج کے اکائونٹ سے 2010 سے 2018 تک 6 کروڑ 4 لاکھ 37 ہزار 568 روپے رقم منتقل کی گئی،اقرا ویلفیئر آرگنائزیشن کے اکاونٹ سے 15 لاکھ سے 71 ہزار 562 روپے کی رقم منتقل ہوئی،الحسینی ٹرسٹ اکاونٹ سے 43 لاکھ 50 ہزار 839 روپے منتقل ہوئے،ملزم کے اکاونٹس میں بیرون ممالک سے بھی فنڈنگ ہوتی رہی ہے ،ملزم کے پاس سوزوکی مہران اور ویگن آر دو گاڑیاں ہیں, ملزم کے ٹیکس ریکارڈ کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو درخواست کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شردھا کپور
اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور آسان ترین نسخہ بتادیا
بحران
بڑاسیاسی بحران پیداہوگیا
فیصلہ
ایک اوراہم فیصلہ
رپورٹ
تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش
سختی
نوجوانوں کو سختی سے خبردار کردیا گیا
محمد بن سلمان
محمد بن سلمان نے زبردست خبر سُنادی

تازہ ترین ویڈیو
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu