7

آن لائن کلاسز والدین کیلئے درد سربن گئیں


کراچی(این این آئی)کورونا وبا کے دوران نجی اسکولوں کی من مانیاں جاری ہیں، آن لائن کلاسز والدین کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں، نجی اسکولوں کی جانب 3ماہ کی فیس جمع کرانے کیلئے والدین کو پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ وین ڈرائیورز کی جانب سے بھی طلبا و طالبات کے والدین سے فیس ادا کرنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے آئن لائن کلاسز کا

انعقاد بھی چیلنج بن گیا، آن لائن کلاسز کیلئے کمپیوٹر سمیت دیگر آلات کی خریداری کا اضافی بوجھ بھی والدین پر آن پڑا ہے۔نجی اسکولوں کی غیریقینی صورت حال پر والدین اور بچے تذبذب کا شکار ہیں، اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی جانب سے فیسوں میں20 فیصد کمی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے بیشتر اسکول مالکان تیار نہیں ہیں۔والدین کے مطابق چند اسکولوں نے تو ابتدائی دو ماہ فیس میں رعایت دی، والدین کی ایک بڑی تعداد نے فیس جمع نہیں کرائی، ذرائع نے بتایاکہ اسکول عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہاکہ حکومت نے نجی اسکولوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا اس کے باوجود ہماری جانب سے والدین کے ساتھ ہرممکن طریقے سے تعاون کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا ریلیف آرڈیننس بھی والدین کے کام نہیں آسکا، سندھ کے نجی اسکولوں میں زیر تعلیم40 لاکھ سے زائد طلبا کو

فیسوں میں رعایت ملی اور نہ ہی اساتذہ کو تنخواہ ادا کی جاسکی ہے۔ہزاروں اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے 12 ہزار 8 سو 40 نجی اسکولوں میں سے اب تک صرف 20فیصد اسکولوں نے والدین کو فیسوں میں رعایت دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us