sad 1

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں تحریک انصاف کی سب سے اہم اتحادی جماعت نے قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کو شدید جھٹکا دے ڈالا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو حکومت کی جانب سے مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور کہا کہ حکومت کا ہمارے ساتھ 6نکاتی معاہدہ

ہے،جس میں افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی بھی شامل ہے،اگر حکومت نے اس معاہدے پر عمل نہیں کرنا تو ہمارا یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہاجرین کے بچوں کو شہریت دینے کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، 1951کے قانون کے تحت جو یہاں پیدا ہوتے ہیں شہریت ان کا حق ہے، بنگا لی یہاں 45سے 50سال سے رہ ہے ہیں، ان کا استحصال ہورہا ہے، نہ ان کو شہریت ملتی ہے اور نہ وہ واپس جاتے ہیں، ان کی نسلیں بڑھ چکی ہیں ، انسانیت کے تقاضے پر کہہ رہا ہوں کہ وہ انسان ہیں اگر آج ان کا فیصلہ نہیں ہوا تو کب کریں گے؟ ۔،عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین ہیں آپ مہاجرین کو زبردستی نہیں بھیج سکتے اس لیے مہاجرین کے جو یہاں پیدا ہوئے ان کے لیے کوئی پالیسی بنانا پڑے گی، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، قوم کو کبھی نہ کبھی ان کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے اندر اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ یہی ہے کہ جو یہاں پیدا ہوئے انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں، ان کے بچے اسکول

نہیں جاسکتے، ہماری ہر سوسائٹی میں یہ شدید مسائل آنے والے ہیں۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے دوبارہ بات کرنا چاہی تو سپیکر اسد قیصر نے انہیں بات کرنے کی اجازات نہ دی جس پر سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر ایم ایم اے اور پیپلز پارٹی

کے ارکان نے بھی احتجاج کیا مگر سپیکر نے کسی کو بولنے کی اجاز ت نہ دی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us