5 3

اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ


پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے۔کشکول توڑنے والوں نے ڈھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ 1947 سے 2018تک پاکستان کا کل قرضہ 30 ہزار ارب تھا لیکن موجودہ حکومت نے اپنے دورحکومت میں 14 ہزار ارب کا اضافہ کیا۔ مردان بجلی گھر میں تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرراعلیٰ اور اے این پی کے مرکزی

سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔یہاں تک کہ چین اور سعودی عرب جیسے دوست بھی ناراض ہوچکے ہیں۔ چین کو پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں سی پیک کیلئے پاکستان کا راستہ چاہئیے اور وہ درآمدات و برآمدات کیلئے بندرگاہ کی سہولت چاہئیے۔ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں اور ان حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ،اس ملک میں سب کچھ مہنگا ہے لیکن شہدا اور بالخصوص پشتونوں کا خون سستا ہوچکا ہے۔

نوازشریف کو چور چور کہنے والے دیکھ لیں کہ انکی حکومت میں آٹے کے تھیلے کی قیمت کہاں تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت کیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے میں دو بار اضافہ کیا جارہا ہے۔سانحہ مچھ اور وزیراعظم کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری ایک ہی مطالبہ کررہے تھے کہ وزیراعظم آئے اور انکے غم میں شریک ہو لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم نے انکے مطالبے کوبدمعاشی اور بلیک میلنگ

کا نام دیا۔ اے این پی دورحکومت میں جب پولیس جوان شہید ہوتا تو بحیثیت وزیراعلیٰ خود جنازے کو کندھا دیا ، آج انکی حالت یہ ہے کہ غم میں شریک ہونے کیلئے لواحقین کو اپنے دفتر بلارہے ہیں۔ باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ 23جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی پشاور میں بڑا جلسہ عام کرنے جارہی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور اس نااہل حکومت کے خلاف ایک بار پھر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us