116

اگروہ بلاول سے استعفیٰ چاہتے ہیں تو پھر سب کو قومی اسمبلی کوخیرباد کہنا ہوگا ،خورشید شاہ حکومت پر برس پڑئے


سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پابند سلاسل رکھ کر انہیں پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا ماضی صاف رہا ہے عمران خان اگر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کو قائم رکھنے کی بات کررہے ہیں تو سب سے پہلے اس پر عمل کرتے ہوئے خود مستعفی ہوجائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،خورشید شاہ کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا مطلب دھوکہ اور جھوٹ نہیں بولنا ہے مگر عمران خان کو اقتدار میں آئے دو سال ایک ماہ ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہمیں ملک کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ پارلیمنٹ اپنا صاف ستھرا کردار ادا کرے عدالتیں ماضی کی طرح اپنا کام کریں ایگزیکٹو اپنا کام کرے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تو سمجھ میں آتا ہے کہ وہ قائدحزب اختلاف ہیں تو

استعفیٰ دیں مگر مولانا فضل الرحمان بلاول سے کس لیے استعیفے کا مطالبہ کررہے ہیں کیا وہ چاہ رہے ہیں کہ بلاول قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں تو پھر سب کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو گیارہ سو ارب مل رہے ہیں تو اچھی بات ہے اس پر بات تو تب کرنی چاہیے جب یہ پیسے نہ ملیں ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے البتہ سندھ حکومت کے پاس کراچی کا صرف 37فیصد حصہ ہے باقی حصہ ریلوے, ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ میں آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ستمبر کو ان کے خلاف فرد جرم عائدہوگی اور اسی دن ان کی گرفتاری کو سال مکمل ہوجائے گا تاہم انہوں نے ہمیشہ نہ صرف اپنے حلقے بلکہ پورے پاکستان کی بات کی ہے ان کا بتیس سالہ سیاسی کیریئر سیاسی جدوجہد پر مبنی ہے انہوں نے اپنا فیصلہ رب , عدالتوں اور عوام پر چھوڑ رکھا ہے اور وہی بہتر فیصلہ کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us