mudy 1

” اگر روس سے یہ چیز خریدی تو بھی نتائج بھگتنے کےلئے تیار رہنا” امریکہ نے بھارت کو ایسی دھمکی دے ڈالی کہ طاقت کے خواب دیکھنے والی مودی سرکار واپس اپنی اوقات میں آگئی


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)بندر کے گھڑے میں ہاتھ ڈال کر ڈبل روٹی نکالنے کی کوشش میں ہاتھ گھڑے میں پھنسا لینے اور شکاری کتوں کے آنے پر بھی لالچ میں گھڑے سے ہاتھ نہ نکالنے کے مصداق میں بھارت بھی اب روس اور امریکہ کی آپسی جنگ کی بھینٹ چڑھ رہا

ہے اور اس کےلئے یہ سمجھنا مشکل ہو گیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اتحادی ملک کے ساتھ دفاعی تجارت کرے یا اپنے نئےمائی باپ کو راضی رکھے۔ امریکہ نے بھارت کو نئے دفاعی نظام سے آراستہ ایس -400میزائل خریدنے سے باز رکھنے کےلئے دھمکی دے ڈالی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ ہندوستان کے موقع پر پانچ ارب ڈالر کی مالیت کے انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام انڈیا کو فروخت کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے جبکہ امریکی اہلکاروں نے اس معاہدے کے خلاف انڈیا کو خبردار کیا ہے اور پابندیوں کی دھمکی دی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی کیونکہ ہندوستان کی جانب سے روس کے ساتھ دفاعی و خفیہ امور کے شعبوں میں تجارتی تعاون امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے دائرے میں آتی ہے۔امریکہ کی جانب سے اپنی بات کا اعادہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس کے صدرولادی میر پیوٹن دو روزہ دورے

پر دہلی پہنچے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ سربراہی ملاقات کہ حصہ ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان روسی دفاعی میزائل سسٹم ایس-400 کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے اورغالب امکان ہے کہ اس دورے میں اس معاہدے پر دستخط بھی ہوجائیں گے۔دونوں ممالک کے

درمیان اگر معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں تو اس کی مالیت تقریباً پانچ ارب ڈالرز کے مساوی ہوگی۔اس دورے میں روس اور بھارت کے مابین دفاعی، جوہری توانائی، معیشت اور خلائی تحقیق کے میدانوں میں تقریباً 20 معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us