اگلا وزیراعظم بنانے تیاری شروع کردی گئی؟ جاتی امراء سے اہم خبر


لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز گروپ اور شہباز شریف گروپ سمیت ” نون ” لیگ کے تمام دھڑوں میں اس ایک نکتے پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار ایاز صادق ہوں گے۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت میں متضاد بیانیے رکھنے والے چچا بھتیجی کے زیر قیادت موجود دونوں بڑے

متحارب دھڑوں ، مریم نواز گروپ اور شہباز شریف گروپ میں اتفاق رائے کا محور بننے والے اس اکلوتے نکتے کی پارٹی قائد نواز شریف نے بھی توثیق کردی ہے۔ جس کے مطابق کسی بھی موقع پر اگر وزیر اعظم عمران خان کو ” ان ہاؤس چینج ” کے ذریعے ہٹانے کی غرض سے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جاتی ہے تو مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے اگلے قائد ایوان کے لئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف امیدوار نہیں ہوں گے

بلکہ ان کی بجائے سابق سپیکر ایاز صادق وزیر اعظم کا الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کے دونوں بڑے گروپوں کے ساتھ بین بین چلنے والے نون لیگ کے تیسرے دھڑے نے بھی اس پر اتفاق رائے کیا ہے جو خواجہ سعد رفیق جیسے سرگرم کارکنوں اور رانا تنویر جیسے اعتدال پسند رہنماؤں پر مشتمل ہے۔ دوسری طرف بدھ 3 جون کو ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لندن میں مقیم اپنے والد ، پارٹی قائد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے سیاسی اور پارٹی کی صورتحال بارے بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا چچا جان کی ضمانت ہوگئی ہے مگر وہ

انہیں چھوڑیں گے نہیں۔ عمران خان کی حکومت ہر صورت انہیں گرفتار کروانا چاہتی ہے۔ مریم نواز نے ذرائع کے مطابق اپنے والد نوازشریف کو واپس پاکستان آجانے کی تجویز پر زور دیا جبکہ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد ” نون ” لیگ کے مریم نواز گروپ کا ایک اہم اجلاس جاتی عمرہ میں ہوا جہاں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت گروپ میں شامل بعض اہم پارٹی رہنماء مریم نواز سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے جبکہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی وہاں موجود تھے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us