20

اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا


کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پنجاب میں عدم اعتماد لا کر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی بات کی تھی لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حمزہ

شہبازکا حق بنتا تھا اوربنتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں۔ تاہم اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہ بننا چاہیں تو اس صورت میں مسلم لیگ (ق) سے بات کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ اصولوں پر چلنا اور قائم رہنا بڑی بات ہوتی ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر، کبھی یہ نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا (ن) لیگ اور

پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کر کے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، نوازشریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں، ہم آئین کیلیے جدوجہد کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگر اصول قربان کردیں تو توپورے پاکستان پر بھاری ہو سکتے ہیں بھاری ہو نا سب کو آتا ہے لیکن اصول پر چلنا سب سے اچھی بات ہے ۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ہیں اور ان کا حق بنتا تھا اوربنتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں۔

تاہم اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہ بننا چاہیں تو اس صورت میں مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوں سے بات کرنا ہوگی تاکہ ووٹ کواکھٹا کیا جاسکے۔بلاول بھٹو نےاس حوالےسے مزید کہا کہ پنجاب کواس کٹھ پتلی حکومت سے بچاسکتے ہیں۔ عثمان بزدارکٹھ پتلی ہیں اور آج تک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے100 سے زائد ووٹ رکھتےہوئے بھی ایک بار بھی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی اور ان کا ایک بجٹ بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us