14 3

اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹیں میز پر رکھی ہوں گی اور اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں تھوڑی سی مزید ہلچل ہونی چاہئے۔ یہ پی ٹی آئی کی صحت کیلئے بھی اچھا ہوگا اور ملکی سیاست کیلئے بھی شاید فائدہ مند ثابت ہو۔ ٹھہرے ہوئے پانی گندے ہو جاتے ہیں.نامور کالم نگار ایاز امیر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔ اڑھائی سال کی بے فائدہ حکومت کے بعد پی ٹی آئی کا بھی یہی حال ہوچکا ہے۔پہلا جھٹکا یوسف

رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں لگا تھا۔ دوسرا زیادہ اور زوردار اس صورت میں لگ سکتا ہے اگر گیلانی سینیٹ کی چیئرمینی کے انتخاب میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ حکومت پہلے ہل چکی ہے لیکن اگر سینیٹ کی چیئرمینی میں بھی شکست آتی ہے تو حکومت کا اعتماد بالکل زیرو ہو کے رہ جائے گا۔ پہلے سے ناقص حکمرانی بالکل ستیاناس ہوکے رہ جائے گی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ انتخاب صاف اور شفاف ہو اور اس میں وہ اندھیروں کی ہیراپھیری نہ ہوجو کہ کبھی دیکھنے

میں آتی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے پہلے سے ہی انتباہ کردیا ہے کہ یہ انتخاب نیوٹرل ہونا چاہئے اور اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ دو تین ووٹوں کی عددی اکثریت سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کی ہے اور ہیرپھیر نہ ہوتو کامیابی پی ڈی ایم کے حصے میں آنی چاہئے۔لیکن یہ کہنے کی باتیں ہیں، مداخلت کرنے والے زوردار طریقے سے حرکت میں

آ گئے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دو تین ووٹیں توڑنا پاکستانی سیاست میں کون سا بڑا کام ہے لیکن ساتھ ہی پی ڈی ایم اور خاص طور پہ یوسف رضا گیلانی نے ثابت کیا ہے کہ ووٹ توڑنے کی صلاحیت ان کی پی ٹی آئی سے کچھ زیادہ ہے۔بہرحال یہ پاکستانی سیاست کے اسرار و رموز ہیں۔ اب تک تو ہر قسم کی امداد پی ٹی آئی حکومت کو پہنچائی جاتی رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us