21 6

اگلے الیکشن کا سلطان کون ؟ تہلکہ خیز سیاسی تبصرہ


لاہور (ویب ڈیسک)پی ڈی ایم ڈرامے کا آخری سین کیا ہو گا؟وہ کھیلنے والے بتائیں گے۔فی الحال دونوں صفوں میں دڑاریں تو پڑ چکی ہیں اوراپوزیشن کے غبارےسے ہوا نکل چکی ہے۔ PTIکے شامیانے میں شادیانے بج رہے ہیں تو اس طرف ماتم ہی ماتم ہے۔نامور کالم نگار

خلیل احمد نینی تال والا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں اب ایک اور لائف لائن دلوادی گئی ہے جا بچہ جمورہ اپنا کھیل جاری رکھ ،تجھے 5سال تک کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔پی پی پی والوں سے کام نمٹواد یاگیا کہ نہ9من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی،مولانا کو پہلے ہی شک تھا پی پی پی آخری وقت میں ماضی کی طرح اپنا کام دکھا دے گی ۔جس کا وہ پہلے بھی سے گلا کر چکے تھے ،حالانکہ وہ بھول

رہے تھے کہ برا وقت پڑنے پر ن لیگ نے بھی ایسا ہی کام دکھادیا تھا،جو ہر بڑی سیاسی جماعت کاحق ہو تا ہے ۔جے یو آئی جیسی چھوٹی جماعتیں تو صرف محفلیں سجانے کی حد تک ہو تی ہیں۔مولانا کی امیدوںپر پانی تو پھرا ہے لیکن وہ اس برے وقت میں امید کا دامن نہیں چھوڑیں گے ۔کیا مولانا نے نہیں دیکھا کہ اس سینیٹ کے الیکشن میں پہلے حفیظ شیخ کو ہروایا عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلوایا،پھر اسی سینیٹ کے چیئر مین کے الیکشن میں اکثریت ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کو ہروایا اور صادق سنجرانی کو جتوایا اور آپ کے ڈپٹی چیئر مین کو بھی ہروایا ،یہ سب کیاتھا یہ سب چیزیں

آنکھیں کھولنے کے لئے کافی تھیں مگر یوسف رضا گیلانی کے جیتنے پر آپ سب لوگ شادیانے بجا رہے تھے اور حقیقت سے منہ موڑ رہے تھے اس کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔ سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کےہارنے سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا کہ اس کھیل میں کون کون شامل تھا؟ اگر وہ حافظ حسین احمد،شجاع الملک،کو اپنی پارٹی سے فارغ نہ کرتے تو شاید وہ اس کھیل کا انجام کچھ اور ہوتا تاہم مولانا حسب فطرت ہارماننے والے نہیں ہیں ،وہ پھر میدان میں اُتریں گے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us