14 4

اہداف پر جون 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات مکمل اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا، 13 کارکردگی اہداف پر جون 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا FATF کے مطابق بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیاہے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق 13 کارکردگی اہداف پر جون 2020 میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ حتمی جائزہ ستمبر 2020 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔پیرس میں جاری اجلاس کےدوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی حکام نے اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فنڈنگ روکنے کے لیے تمام اہداف پر پیشرفت کی گئی ہے۔پاکستانی وفد نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر جرمانہ دگنا کرنے کی قانون سازی آخری مراحل میں ہے جبکہ 27 ایف اے ٹی ایف کے اہداف میں سے 14 پر واضح پیشرفت کی ہے۔منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا ڈیٹا 5 سال کی بجائے 10 سال تک رکھا جائے گا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے پاکستان کی حکمت عملی اور رپورٹ پر رکن ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف حکام کے بیجنگ اجلاس میں پاکستان کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود بیشتر ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے بیشتر ٹاسک پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس کے بعد ابپاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیے جانے کے واضح امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us