45 1

اہم ترین حکومتی ادارے میں کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب


لاہور( این این آئی )اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ محکمہ لیبر و ہیومن ریسورس میں کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر کے ڈائریکٹر فنانس شہزاد اختر بیگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز الرحمن اوراسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر طاہر مسعود کو گرفتار کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزموں نے گھوسٹ سکول بنا کر سرکاری خزانے سے 5 کروڑ 14 لاکھ اور 30 ہزار روپے خرد برد کئے۔ ملزمان نے مڈ سٹی کالج کے نام پر 32 لاکھ 97 ہزار سے زائد ،مسلم انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کے نام پر 70 لاکھ 31 ہزار 200،پولی ٹیک کے نام پر 60 لاکھ 40 ہزار ،گریس کالج کے نام پر 48 لاکھ 39 ہزار 800 اورسی ایف ای کے نام پر 5 لاکھ 49 ہزار 600 روپے نکالے گئے۔ گوہر نفیس کے مطابق ملزمان نے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے جعلی اداروں کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے گئے جن کا کوئی وجود ہی

 

نہیں تھا۔گھوسٹ اداروں کو ادا ہونے والے یہ کروڑوں روپے کے بل پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کمپیوٹر سیل میں پراسیس ہوتے تھے۔ کمپیوٹر سیل کے انچارج اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر طاہر مسعود نے جونیئر کلرکوں جمشید اور سلیم کی ساتھ ملکر گھوسٹ کالج کے مالکوں کو فائدہ پہنچایا۔ ڈائریکٹر فنانس شہزاد اختر بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز الرحمن نے چیکوں پر دستخط کر کے تمام بل پاس کئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق تمام ملزمان اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں اور گھوسٹ کالج سکینڈل پر مزید تفتیش جاری ہے،معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورملزموں سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us