16

اہم شخصیات اغوا ہونے کا خدشہ


اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اہم شخصیات اغوا ہو سکتی ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز میں دوبارہ دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے منصوبہ بنانا شروع کر دیا ہے۔انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے علاوہ افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بی ایل اے کے مذموم منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔بی ایل اے نے پہلی مرتبہ دو خود کش بمبار تیار کیے ہیں۔کہا گیا ہے کہ دہشتگرد ممکنہ طور پر پاکستان میں

خود کش حملہ کر سکتے ہیں۔ایجنسیوں نے ان کو خودکش بمباروں کی تصاویر حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور پولیس سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ خودکش بمبار لاہور میں کاروائی کر سکتے ہیں ۔یہ حملہ رش والی جگہ پر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ایک اور تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے تربیتی کیمپ میں حال ہی میں چار خود کش بمبار تیار کیے گئے ہیں ہیں جن کو پاکستان میں کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی اور صوبائی وزرا پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی سمیت صوبائی وزراء تیمور حیات اور انصر مجید پر حملوں کا خطرہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us