اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرپرسن ایف بی آر ایف نوشین جاوید کو عہدے سےہٹا دیا گیا ۔ جاوید غنی کو چئیرمین ایف بی آر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوشین جاوید امجد کو اب سیکرٹری نیشل ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے،انھیں اپریل میں چئیرپرسن ایف بی آر کا عہدہ دیا گیا تھا۔واضح سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف بی آرکو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے گھر سات روز میں نوٹیفکیشن بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ایف بی آر نے تین مرتبہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے گھر نوٹیفکیشن بھیجا لیکن
وصول نہ کیے جانے پر قانون کے مطابق اسے ان کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف بی آرکو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے گھر سات روز میں نوٹیفکیشن بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ایف بی آر نے تین مرتبہ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے گھر نوٹیفکیشن بھیجا لیکن وصول نہ کیے جانے پر قانون کے مطابق اسے ان کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کردیا گیا۔