3 8

ایئر مارشل ارشد ملک کو کلین چٹ مل گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایئرمارشل ارشدملک کو بطور سی ای اوپی آئی اے ایک ماہ تک کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایئرمارشل ارشدملک کوایک ماہ تک کام جاری رکھنےکی اجازت دے دی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوچیزپی آئی اےکونیچےدھکیل رہی ہےوہ ہیومن ریسورس ہے، پی آئی اےمیں جہازوں کےتناسب سےزیادہ لوگ کام کررہے ہیں، یہی وجہ ہےپی آئی اےمنافع بخش ادارہ نہیں بن سکتا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا پی آئی اےمیں سفار ش اوراقرباپروری پربھرتی کی جاتی ہے، سفارش اور اقربا پروری بھی پی آئی اے کی زبوں حالی کی وجہ ہے،جس کوگلگت گھومنےکاشوق ہوتاہےوہ فیملی کوجہاز میں بیٹھاکرلےجاتاہے۔ پی آئی اےسےکھلواڑ کرنے والےآج بھی پی آئی اےمیں کام کررہے ہیں۔ عدالت نے پی آئی اےکے تمام کنٹریکٹ ایوارڈکی تفصیل طلب کرتے ہوئے کہا پی آئی اے بتائےکونسےکنٹریکٹ جاری اورکون سےمنسوخ کرے، ایک ماہ تک موجودہ انتظامیہ کام جاری رکھے اور ایک ماہ کےاندر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار نے کیس میں ریمارکس دئیے کروناوائرس بارڈر اور ایئرپورٹس کےذریعےملک میں آیا، اس وائرس کےتدارک کیلئےاداروں میں بیٹھےلوگوں نےکیاکیا؟کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ہر برا کام ایئرپورٹس پر جاری ہے،ایئرپورٹس پرکسٹم، ایف آئی اےسمیت تمام ادارےمافیا ہیں، یہ لوگ عوام کی تضحیک کےلئے بیٹھےہیں،کوئی ایک اچھی چیز بتادیں جوعوام کےحق میں کی گئی ہو۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت میں ایئر مارشل ارشد ملک اور پی آئی اے یونین کو طلب کرلیا اور پی آئی اے سے ارشد ملک کےدیےگئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہ انتظامیہ آگاہ کرےکن ٹھیکوں کاجاری رہنا ضروری ہے۔ عدالت نےسماعت کے تحریری حکم میں کہا اٹارنی جنرل نے بتایا ادارہ وینٹی لیٹرپرہے ،ارشد ملک کوکام کرنے دیا جائے،ارشد ملک قابل آدمی ہیں،وہ نتائج دیں گے بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us