ISLAMABAD (Monitoring Desk) – Iran National Oil Company has secured the first position among national and international oil companies in the field of oil and gas volume exploration during 2019 with the discovery of 4.973 billion barrels of liquid hydrocarbons. These views were expressed by the Director of Discovery Affairs of the National Oil Company Syed Saleh Hindi said in a letter to the company’s managing director Masood Karbasian
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نیشنل آئل کمپنی نے 2019کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 4.973 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل آئل کمپنی کے ڈائریکٹر برائے دریافت کے امور
سید صالح ہندی نے اس کمپنی کے ڈائریکٹر مینجنگ مسعود کرباسیان کے نام میں ایک خط میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق نیشنل ایرانی آئل کمپنی نے 2019 میں دنیا میں ہائیڈرو کاربن کے وسائل کی دریافت سےمتعلق پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا ہے۔عالمی ایکسپلوریشن 2019 مفادات کا تسلسل کے عنوان سے ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے
مطابق ایران نیشنل آئل کمپنی نے 2019 کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 4.973 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے جو 2019 میں دنیا میں پائے جانے والے ہائیڈرو کاربن کے کل حجم کے 31 فیصد کے برابر ہے۔