25 13

ایران سے آنے والے 25 زائرین گرفتار


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے آنے والے 25 زائرین کو گرفتار کر لیا گیا۔زائرین نے خود کو ٹرک میں سامان کے پیچھے چھپایا ہوا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایران سے آنے والے ٹرک میں چھپے 25 زائرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایران سے آنے والے زائرین کو ٹرک میں چھپا کر لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راجن پور کے علاقے میں بنگلہ دھنگن کے قریب پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ٹرک روک کر تلاشی لی تو سامان کے پیچھے 25 زائرین چھپے ہوئے تھے جنہیں گرفتار کرکے تھانہ کوٹ مٹھن منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ۔ بدھ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115 مریض ہیں ،گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ،خیبرپختونخواہ میں کیسز کی تعداد 78، اسلام آباد میں 16 مریض بتائے گئے ،ایک اور مریض نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 19ہوگئی ۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس سے ابتک 7 مریض جان بحق ہوچکے ہیں،کورونا وائرس میں مبتلا پانچ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us