3 2

ایساملک جہاں 400سال تک مسلسل دن رات تلاوت قرآن ہوتی رہی ،یہ نیک کام کس مسلمان حکمران نے شروع کرایا


لاہور (ویب ڈیسک) خلافت عثمانیہ کا دور نہایت ہی تابناک گزرا ہے، عثمانی خلفا کی شعائر اسلام سے محبت اور لگائو کے کئی تاریخی واقعات کتابوں میں آج بھی سنہری حروف میں مسلمانوں کی آنیوالی نسلوں کیلئے روشن باب کا درجہ رکھتے ہیں۔ عثمانی خلفا کی اسلام اور نبی کریم ؐ سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ10ویں صدی ہجری میںعثمانی خلیفہ سلطان سلیم جب خلافت

ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کی مسند پر براجمان ہوئے تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب تبرکات کو مصر سے استنبول لے آئے اور ان کو محفوظ بنانےکے ساتھ اس کمرے میں دن رات مسلسل تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا جو چار صدیوں تک جاری رہی۔ سلطان سلیم ایک دردمند حکمران کے ساتھ حب رسول ؐ سے بھی سرشار تھے۔ خلافت ملتے ہی آپ نے مصر کا دورہ کیا اور وہاں موجود تبرکات محمدﷺ اپنے ساتھ ترکی لے آئے اور استنبول میں اپنے محل ’’توپ کا پے سرائے‘‘ ان کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک مستقل کمرہ تعمیر کیا اور اس کمرے میں خود اپنے ہاتھ سے جھاڑو دیتے

تھے۔ اسکے علاوہ اس کمرے میں انہوں نے حفاظ قرآن کو مقرر کیا کہ وہ چوبیس گھنٹے یہاں تلاوت کرتے رہیں۔ حفاظ کی ڈیوٹیاں مقرر تھیں اور ایک جماعت کا وقت ختم ہونے سے پہلے دوسری جماعت آکر تلاوت شروع کردیتی تھی۔اس طرح یہ سلسلہ بعد کے خلفاء نے بھی جاری رکھا۔ اس طرح دنیا میںشاید یہ واحد جگہ ہے جہاں چار سو سال تک مسلسل تلاوت قرآن ہوتی رہی ہے اور اس دوران ایک لمحے کے لئے بھی بند نہیں ہوئی۔ خلافت کے خاتمے کے بعد یہ مبارک سلسلہ بھی موقوف

ہوگیا۔اسی طرح خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی کا نام بھی آتا ہے جنہوں نے یورپی ملک فرانس میں گستاخی رسولؐ کی کوشش کو ترکی میں بیٹھے ہوئے ناکام بنا دیا تھا ، آپ کے فیصلے سے یورپ کا طاقتور ملکفرانس لرز کر رہ گیا تھا اور فرانس کی حکومت نے آپ کے تمام مطالبات سر جھکا کر تسلیم کر لئے تھے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us