38 2

ایف اے ٹی ایف سمیت متعدد بلز کی منظوری ، اپوزیشن کا شدیداحتجاج وزیراعظم کی پرسکون انداز میں تسبیح پڑھتے ہوئے اپنے ممبران کی حوصلہ افزائی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسی)ایف اے ٹی ایف بلز کی منظوری کے دوران اپوزیشن شورشرابا کرتی رہی، وزیراعظم پرسکون انداز میں تسبیح پڑھتے رہے اور ڈیسک بجاکر اپنے ممبران کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین اسمبلی سے ایف اے ٹی ایف بل سمیت متعدد بلز کی منظوری کیلئے رائے لی گئی ، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا لیکن بلز عددی برتری کیساتھ منظور کرا لیے ، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر مسکراتے رہے ، تسبیح پڑھتے اور ڈسک بجاتے رہے ۔قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن ے احتجاج کے باوجو اپنی عددی برتری سے متعدد اہم آئینی بل منظور کرالئے ہیں،جن میں اینٹی منی لانڈرنگ بل،وقف املاک کا بل،اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل اور سرویئنگ اینڈ میپنگ ترمیمی بل سمیت دیگر ب

ل شامل ہیں،بلز کے حق میں 200ووٹ جبکہ مخالفت میں 190ووٹ پڑے۔اپوزیشن نے بلوں کی منظوری کے وقت ایوان میں شدید ہنگامہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے،چار بلوں پر اپوزیشن کی تمام ترامیمی تحاریک مسترد ہوگئی ہیں اوراب اینٹی منی لانڈرنگ بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کے بعد پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا یقینی ہوگیا ہے۔عالمی برادری حکومت پاکستان سے مسلسل مطالبہ کر رہی تھی کہ منی لانڈرنگ کے سخت قانون بنائے جائیں تاکہ دہشتگردوں کو مالی امداد نہ مل سکے۔منی لانڈرنگ بل میں حالیہ ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کا قومی سرمایہ بیرون ملک منتقل نہیں ہوسکے گا۔اپوزیشن کے تمام بڑے رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔مشترکہ پارلیمنٹ کا اہم اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us