22 3

ایلس ویلز ،بھی پاکستانی خواتین فوجی افسران کی کارکردگی اور خدمات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں


لاہور (ویب ڈیسک) قوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل جہاں رواںہفتے پاکستان کے تاریخی دورے پر ہیں، وہاں اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین پیس کیپرز(peace keepers) کی کارکردگی کا خوب چرچا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ، ایلس ویلز ،بھی پاکستانی خواتین فوجی افسران کی کارکردگی اور خدمات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں۔امور کالم نگار تنویر قیصر شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کی تعریف و ستائش کرتے ہُوئے ایک ٹویٹ یوں کی ہے :’’ کانگو میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے مَیں متاثر ہوں۔ پاکستانی خواتین افسران نے مقامی آبادی کا اعتماد جیتنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ‘‘ پاکستانی خواتین کے لیے ایلس ویلز کی یہ تعریف اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوامِ متحدہ کی طرف سے ہماری بہادر اور اہل باوردی خواتین کو تمغے دیے گئے ہیں ۔حال ہی میں’’ کانگو‘‘( بد امنی کا شکار افریقی ملک) میں پاکستانی خواتین پر مشتمل امن فوجیوں کے 15 رکنی دستے کو بہترین کارکردگی پر میڈل سے نوازا گیا ہے۔یہ ٹیم اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں موجود امن دستوں کی پہلی ٹیم ہے جو صرف خواتین افسران پر مشتمل ہے۔ اس پاکستانی ٹیم میں ماہر نفسیات، ڈاکٹرز، نرسز، انفارمیشن آفیسر، لاجسٹک آفیسر سمیت دیگر افسران شامل ہیں جنھوں نے انتہائی لگن اور انتھک محنت کے ساتھ دیارِ غیر میں پیشہ وارانہ کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ رواں لمحوں میںاقوامِ متحدہ کے مختلف امن مشنز میں 78 پاکستانی پیس کیپرز خواتین افسران عظیم مقصدمیں شریک ہیں۔19 جون 2019 کو ’’ کانگو ‘‘میں پاکستانی خواتین افسران کی پہلی ٹیم تعینات ہوئی۔ اس وقت’’ کانگو‘‘ میں پاکستانی خواتین پیس کیپرز کی دو ٹیمیں کام کر رہی ہیں جب کہ تیسری ٹیم سینٹرل افریقن ری پبلک میں اگلے ماہ( 20 مارچ 2020) سے کام شروع کر دے گی۔ مجموعی طور پر اب تک 450 پاکستانی پیس کیپرز خواتین افسران مختلف مشنز میں کام کر چکی ہیں ۔ٹیم ورک کے ساتھ ساتھ انفرادی کارکردگی میں بھی سب سے آگے ہیں۔2019 کے کانگو مشن میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کی میجر سمعیہ کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے نمایندہ خصوصی کی جانب سے خصوصی سند سے نوازا گیا۔پانچ گھنٹے میں پچیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی واحد خاتون افسر کا اعزاز بھی پاکستان کی میجر عروج عارف نے حاصل کیا۔ پاکستان ہی کی میجر سعدیہ کو دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی ٹریننگ ٹیم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔انتالیس پاکستانی خواتین پیس کیپرز سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبیلیٹی سے تربیت یافتہ ہیں جب کہ 23 پاکستانی پیس کیپرز خواتین نے عالمی اداروں سے تربیت حاصل کی ہے۔عالمی امن کے لیے پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہے۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاک فوج ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتریس پاکستان کا یہ چار روزہ تاریخی دورہ ایک طرح سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف بھی ہے ۔ اس دورے کے ذریعے اقوام عالم میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے دی گئی قربانیاں مزید اجاگر ہوں گی۔پاکستان کے دَورے پر تشریف لانے والے 70سالہ انتونیو گوتریس ایک غیر معمولی شخصیت ہیں۔ بنیادی طور پر انجینئر مگر معروف سیاسی مدبر بھی۔ آپ سات سال تک پرتگال کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں ۔ مشرقی تیمور کا تنازع حل کروانے میں بنیادی کردار ادا کر چکے ہیں ۔عالمی ہجرت کے عذابوں سے بھی خوب آشنا ہیں ۔ اِنہی تجربات کے تحت اقوامِ متحدہ کی طرف سے مہاجرین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہائی کمشنر بھی متعین ہُوئے اور دس سال تک یہ عہدہ نبھاتے رہے ۔ اس پس منظر میں پاکستان بجا طور پر جناب انتونیو سے یہ اُمید رکھتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے کی بھی کوئی سبیل نکالیں گے اور مشاہدات کے بعد اس امر پر بھی غور فرمائیں گے کہ پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین کے کمر شکن بوجھ سے کیسے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔ افغان مہاجرین کے لیے میزبانی کے چالیس سال کچھ کم نہیں ہوتے ۔افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت جناب انتونیو گوتریس کے دَورئہ پاکستان میں مرکزی مقام رکھتی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us