ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد (این این آئی)پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا۔اوگرہ نے ماہ جولائی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اوگرہ نے ایل پی جی کی4روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ47روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت180روپے، سرکاری پیداواری قیمت میں 3386روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ جولائی کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔ اب ایل پی جی گیس110روپے فی کلوکی جگہ 114روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1298روپے کی

جگہ 1345روپے اور کمرشل سلنڈر 4995روپے کی جگہ 5175روپے،پیداواری قیمت54372کی جگہ57757روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔عالمی مارکیٹ میں CP $340سے بھر کر $550 تک پہنچ گئی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ 19 جون 2020 کی اوگرا کی مقرر کر

دا قیمت سے مارکیٹ میں 20 /15روپے کم قیمت پر ملک بھر میں گیس دستیاب تھی بار بار قیمت میں اضافہ سے آج اوگرا کی مقرر کردہ قیمت 114 روپے کلو اور 1345 گھریلوں سلنڈر پر آگئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے گیس کی تقسیم کار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے جامشورو جوائنٹ وینچر جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی گیس پروسیسنگ کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے معاہدہ ختم ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ 4 ارب کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ معاہدہ ختم ہونے سے صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں معاہدہ ختم ہونے سے

پہلے اوگرا کی جانب مقرر کردہ قیمت سے 20 روپے کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب تھی کمپنی کی جانب سے اچانک معاہدہ ختم ہونے سے مارکیٹ میں ایل پی جی گیس نایاب ہو چکی ہے۔ معاہدہ ختم ہونے سے گیس کی طلب اور رسد میں 300میٹرک ٹن یومیہ کا فرق سامنے آیا ہے ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی(SSGC) کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اور وزارتِ پٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے حکومت کو ایل پی جی پالیسی کا ارسلِ نو جائزہ لینا پڑے گا۔ غریب ایل پی جی صارفین ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہوتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us