22 11

ایل پی جی ٹینکر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی


لاہور( این این آئی )لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اورکئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کی زد میں آکر10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکے کی آواز کئی کلو دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آسمان کو چھوتے آگ کے شعلے اوردھویں کے بادل بھی کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ایدھی انفارمیشن سیل کے مطابق شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں زور دھماکہ ہوا جس کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اور کئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دھماکے کی آواز اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جبکہ آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہے جبکہ اورپورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ٹریفک وارڈن سمیت 10افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں 40 سالہ زرین، 45 سالہ عظیم، 65 سالہ زاہد عباس، 29 سالہ محمد افضل، 30 سالہ اخلاق، 30 سالہ ناصر، 50 سالہ محمد شریف، 32 سالہ عالمگیر، 35 سالہ اشتیاق احمد اور 18 سالہ شہزاد شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک مریض زاہد عباس کا جسم 100 فیصد جبکہ دوسرا مریض کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام مریضوں کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us