واشنگٹن، ایڈاہو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں دو طیاروں کی ٹکر سے اس میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہونےکا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔ یہ واقع ریاست ایڈاہو میں پیش آیا جہاں دو طیارے ایک جھیل کے اوپر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ شہر
کوئین ڈالین کی جھیل کے اوپر طیاروں کے ٹکرانے کے بعد دو افرادکی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ سوار باقی چھ افراد فی الحال لاپتہ ہیں جن کی تلا ش جاری ہے لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ فیڈرل ایویشن حکام نے
حادثے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ تاحال حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔