اسلام آباد(ویب ڈیسک) اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی کے بعد ایک اور اتحادی نے دھمکی دے دی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی نے بھی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔ اس حوالے سے جمہوری وطن پارٹی کی کور کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کر
لیا ہے جس کے بعد بیانیہ جاری کیا گیا ہے کہ ہفتے میں معاہدے پر عمل کیا جاتا ہے تو ٹھیک ورنہ حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی کی جانب سے کہا گیا ہے
کہ حکومت نے ہم سے کئے گئے ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا، اس لئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کر دیں، ورنہ ہم اتحاد ختم کر دیں گے۔