33 6

ایک اور صوبے کو 10 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا گیا


کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ عوام غیرضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، رش والی جگہوں پر مت جائیں، تفتان سے آج

زائرین کا آخری گروپ بھی واپس آجائے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زائرین کو اپنی گاڑیوں میں لے جانے پر ٹرانسپورٹرز کو سلام کرتا ہوں۔تفتان سے آج زائرین کا آخری گروپ پاکستان واپس آجائے گا۔تمام افراد کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا۔ وقفے وقفے سے آنے والوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ کا مطلب یہ ہے کہ مریض کو علیحدہ رکھ کر بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ اگر اٹلی نے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج کرفیو نہ لگانا پڑتا۔امریکا، یورپ اور اٹلی نے بیماری کے پھیلنے کا انتظار کیا اور وہ آج نتائج بھی بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگ احتیاط کریں۔ عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام غیرضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔رش والی جگہوں پر مت جائیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباء ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔کورونا سے بچاؤ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر

میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us