2

ایک جگہ روشنی دیکھ کر باہر نکلا، حادثے میں زخمی مسافر کے اہم انکشافات


کراچی (آن لائن) کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور میرے ہاتھ پاؤں کچھ جلے ہیں۔میرے خیال میں جہاز سے باہر نکلنے والا سب سے پہلا مسافر میں ہی تھا۔میری نشست جہاز میں آگے کی طرف کھڑکی کے ساتھ تھی۔لاہور سے کراچی تک سفر بالکل درست انداز میں طے ہوا تھا۔پائلٹ نے جیسے ہی جہاز کو لینڈنگ کے لئے نیچے اتارا تو ایک دو جھٹکے لگے۔ جہاز تھوڑا سا رن وے پر چلا اور پائلٹ نے ہوشیاری کے ساتھ دوبارہ جہاز اڑا دیا۔اس وقت لوگوں نےکلمہ طیبہ،دعائیں اور آیتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔اس کے بعد پائلٹ 10،15 جہاز اڑاتے رہے ہے

۔ایک محفوظ جگہ دیکھ کر پائلٹ نے دوبارہ لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن جہاز کریش ہوگیا۔اور اس کے بعد ہر طرف آگ لگ گئی اور لوگوں کی چیخ و پکار تھی۔میں نیسیٹ بیلٹ کھول کر ایک جگہ روشنی دیکھی اور اسے دیکھتے ہوئے باہر نکلا۔باہر نکلنے کے بعد میں نے 10 فٹ بلندی سے نیچے چھلانگ ماری۔۔ کراچی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے زبیر کا کہنا تھا کہ پرواز ایک بجے لاہور سے چلی سب کچھ معمول کے مطابق تھا، کراچی میں اعلان کیا گیا کہ ہم ایئرپورٹ پر لینڈ کررہے ہیں، لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے دوبارہ جہاز اوپر اڑایا، 15 سے 20منٹ طیارہ پرواز کرتا رہا، 10سے15منٹ بعد پائلٹ نے دوبارہ اعلان کیاکہ میں لینڈنگ کر رہا ہوں، پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کا اعلان کیا تو 2 سے3 منٹ بعد جہاز کریش کرگیا۔اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود بھی شامل ہیں۔انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ظفر مسعود نے بتایا ہے کہ جہاز

کریش ہوا تو میں سیٹ سمیت باہر جا گرا۔مجھے کوئی ہوش نہیں رہا۔کچھ لوگوں نے مجھے اٹھایا تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں۔میں بے ہوشی کی حالت میں تھا،مجھے لوگوں کی آوازیں سنائی دیں تھیں یہ زندہ ہے یہ زندہ ہے۔ اس کے بعد مجھے سی ایم ایچ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں میں دوبارہ بے ہوش ہوگیا۔اس سے قبل ظفر مسعود کے عزیز نے بتایا کہ ظفر مسعود کے مطابق جہاز کے لینڈنگ سے قبل اچانک دھماکے کی آواز آئی اور جہاز گر پڑا اور وہ بے

ہوش ہوگئے۔ آنکھ کھلی تو وہ اسپتال میں تھے۔ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔ظفر مسعود نے ہوش میں آتے ہیں ڈاکٹر سے فون لے کر اپنی والدہ سے بات کی۔ان کے بھائی بھی گلستان جوہر کے اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔ظفر مسعود کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں صرف صرف خراشیں آئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us