بات خسرو بختیار اور انکے بھائی کی گرفتاری تک جا پہنچی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اندر نہیں جائیں گے ان کو بچا لیا جائے گا، شہباز شریف، میاں جاوید لطیف جبکہ حکومت کی جانب سے خسرو بختیار اور انکے بھائی کو بھی گرفتار کر کے خانہ پوری کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیرترین اندر نہیں

جائیں گے۔ جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا۔کچھ دنوں میں شہبازشریف بہت سے راز کھولنے والے ہیں۔چینی سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے مزید کہا کہ رپورٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان نے اس پر کیا فیصلہ کیا ۔بدھ کو ایک بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا سیاسی نتیجہ بھی نکل سکتا ہے۔اگر یہ بیلنس احتساب کرنا چاہ رہے ہیں تو شہباز شریف اور میاں جاوید لطیف کو اندر کریں گے۔جبکہ خسرو بختیاراور ان کے بھائی کو اندر کریں گے۔تاہم جہانگیرترین اس سکینڈل سے بچ جائیں گے۔جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا کہیں نہ کہیں سے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انکے اتحادیوں کی فائل نیب میں جاتی ہے تو وزیراعظم سے مل کر اس کو رکوا دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آ ٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بعض

اہم سوالات کے جوابات نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی کمیشن کے روبرو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کی سفارش کرنے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین اور موجودہ مشیر تجارت رازق داؤد کو بھی طلب کیا جائے گا کہ انہوں نے

سب سڈی کی سفارش کیوں کی تھی کیونکہ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کمیشن کے روبرو یہ بیان دیا تھا کہ انہوں نے بطور چیئرمین اقتصادی رابط کمیٹی اس وقت شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر ہی چینی کی برآمد پر سب سڈی کی سفارش کی تھی اور معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us