25

باجوہ کو بدنام کروانے میں (ن) لیگ کا کردار


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے عاصم سلیم باجوہ فیملی کی دستاویزات چوری کرنے والے اہم کردار سامنے آگئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے میں ایس ای سی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مارکیٹ سرویلنس ارسلان ظفر ملوث تھے، جنہیں جبری رخصت پر بھیج کر ان کا لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا گیا،انکوائری میں دستاویزات چوری کرنے والوں میں دوسرا کردار کمشنر شوکت

حسین ہیں، ظفر حجازی اور شوکت حسین سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قریبی ہیں۔معروف صحافی ارشد شریف نے بتایا کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اندرونی تحقیقات کیں جن میں ایک میڈیا گروپ کے چند صحافیوں اور کچھ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران سے گٹھ جوڑ سامنے آیا، ارسلان ظفر کو نادرا ریکارڈ تک بھی رسائی تھی، جنہوں نے نادرا ریکارڈ سے باجوہ فیملی کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز چوری کیے، اور ان کی مدد سے بعد میں کمپنیوں کی تفصیلات ایس ای سی پی سے نکالی گئیں، انگریزی روزنامہ دی نیوز کے صحافی فخر درانی نے دستاویزات کیلئے ایس ای سی پی میں درخواست دی، جبکہ فخر عمارہ نامی خاتون نے فیس ادائیگی کے بعد دستاویزات وصول کیں، 21جولائی کو ایس ای سی پی ریکارڈ سے کمپنیوں نے

نام ارسلان ظفر نے نکالے، جبکہ 25جولائی کو سابق بھارتی فوجی میجر گورونے باجوہ فیملی کی کمپنیوں پر وی لاگ کیا۔ارشد شریف کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کا تعلق ان کی انٹیلی جنس سے بتایا جاتا ہے، جبکہ اس معاملے میں کچھ ایسے افسران بھی ملوث ہیں جن کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی باقاعدہ ثابت شدہ ہے،ان کی طرف سے جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ فیملی کے شناختی کارڈ نمبرز اور حساس معلومات حاصل کی گئیں، ان افسران میں ارسلان ظفر قابل فہرست ہیں جو کہ ن لیگ میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کے صاحبزادے ہیں،جن پر ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات بھی سامنے آئے جن پر انہیں جیل جانا پڑا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us