کراچی(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے چالیس ہزار روپے والے بانڈز کی تبدیلی کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی۔۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے چالیس ہزار والے بانڈ ز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یکم جولائی سے اس فیصلے پر عملدآمد ہونا تھا۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے طابق صارفین اب
اکتیس دسمبر تک چالیس ہزار کے بانڈز تبدیل کرا سکیں گے شہری اکاؤنٹ ٹرانسفر،اپنےنام پراندراج یانیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ لےسکتے ہیں۔