4

بانی ایم کیو ایم کو لوگوں کا خون چاہیے


کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے مطابق ہمارے آنے کے بعد شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے، بانی ایم کیو ایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ میرے سامنے بانی متحدہ نے کہا کہ بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا، ہم نے اللہ تعالی کے خوف سے بانی ایم کیو ایم سے دوری اختیار کی۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا، اب ایک بھی لاش نہیں آ رہی، ایسی غداری قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بانی ایم کیو ایم نے قاتل اور را کا ایجنٹ بنایا، انہوں نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر سندھو دیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا۔پی ایس پی سربراہ نے کہاکہ 4 دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، جن میں رینجرز اہلکار اور شہری شہید اور زخمی ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان کا بھی وہی پرچم ہے اور ایم کیو ایم لندن کا بھی وہی پرچم ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ

پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اندرونِ سندھ سے بھی مخلص نہیں، یہاں حالات ایسے نہیں تھے، انہوں نے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔انہوں نے بھارت سے پیسے لینے کی بات کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر

ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شردھا کپور
اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور آسان ترین نسخہ بتادیا
بحران
بڑاسیاسی بحران پیداہوگیا
فیصلہ
ایک اوراہم فیصلہ
رپورٹ
تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش
سختی
نوجوانوں کو سختی سے خبردار کردیا گیا
محمد بن سلمان
محمد بن سلمان نے زبردست خبر سُنادی

تازہ ترین ویڈیو
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu