7 6

بجلی صارفین پرمزید 91 ارب سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنے نقصانات پورے کرنے کیلئے صارفین پر مزید 91ارب 36کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے نیپرا کو درخواستیں جمع کرادیں ۔بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں

رواں مالی سال کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہیں رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 44ارب 70کروڑ روہے اور اکتوبر سے دسمبر تک کی دوسری سہ ماہی کی مد میں 46ارب 65کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواستوں کے مطابق یہ رقم خریدی گئی بجلی کی ادائیگیوں آپریشنز اینڈ مینٹیننس اور بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں مانگے گئے ہیں ،نیپرا درخواستوں پر 30مارچ کو سماعت کرے گا،

دوسری جانب پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے نجکاری بارے طریقہ کار کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی آر ایل این جی پاور پلانٹس ، ڈسکوز اور اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر ، سی ای او این پی پی ایم سی ایل، سی ای او سی پی پی بھی شریک ہوئے ،اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری بارے مختلف معاملات پر غور کای گیا ،پاور پلانٹس کی مقررہ مدت کے اندر نجکاری

ممکن بنانے کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاور پلانٹس کی نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق ہوگی اجلاس میں ڈسکوز کے اجلاس میں معاون خصوصی تابش گوہر بھی شریک ہوئے ۔پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری بارے طریقہ کار کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،نجکاری کا طریقہ کار ڈسکوز کے ورکنگ گروپ نے تجویز کیا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us