بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار


اسلام آباد (این این آئی) پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گردشی قرض ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے بجلی چوری کا تمام بوجھ صارفین کو منتقل کرنے کا کہا تھا،حکومت گزشتہ تین سالوں میں سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی چوری روکنے میں ناکام رہی،سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے

مطابق قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی، نیپرا نےٹیرف میں 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے رکھی ہے،منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 18 اور 19،جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی،راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش

اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق روات 500کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا،2روز کیلئے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی،چکوال،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے گی،تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے،دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی،روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us