34 3

بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان


اسلام آباد(آن لائن) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے،بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ کیا جارہا ہے ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں

فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا نے 11 فروری کو فیصلہ موخر کردیا تھا۔ماہ نومبرکیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا 25 مارچ کو سماعت کرے گا۔ایف پی اے کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.01 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوری 2020 کیلئے سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 25 مارچ کو نیپرا میں ہو گی۔سی پی پی اے کے مطابق ماہ نومبر میں 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،کل لاگت 25 ارب روپے رہی ہے۔ماہ دسمبر میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ،کل لاگت تقریبا 47 ارب روپے رہی۔جنوری 2020 میں 7 ارب 33 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، کل لاگت تقریبا 53 ارب روپے رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us