25 15

برطانوی حکومت نے6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا


لندن (نیوز ڈیسک ) برطانوی حکومت نے6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے، اموات کی تعداد260 سے بڑھ کر1019 تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے اور اموات کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 6 ماہ تک یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ہیری نے پریس کانفرنس میں

واضح کیا کہ لوگوں کو اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ یہ وائرس ہفتوں میں نہیں پھیلے گا ، اسی طرح سماجی فاصلے اختیار کرنے کے اقدامات سے بھی واضح نہیں ہورہا کہ اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس وقت کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 209 سے بڑھ کرگزشتہ24 گھنٹے میں1019سے 1228تک پہنچ چکی ہیں۔اس لیے تین ہفتوں کی نظر ثانی کے بعد اگر یہ وائرس مزید پھیلا تو سخت اقدامات اٹھائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن 6 ماہ تک جاری رکھا جائے یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے 5.8ملین پاؤنڈز کی لاگت سے 30ملین گھروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پابندیوں پر وزیراعظم کے خط پر مبنی ہدایت نامہ پہنچایا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر لگ بھگ 58 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئے گی۔ برطانوی

وزیراعظم نے عوام سے کہا کہ سائنسی اور طبی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔حکومت درست انداز میں تیاریاں کررہی ہے۔ اس لیے عوام قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، اسپین میں 852، فرانس میں 319 برطانیہ میں 260، امریکہ میں 247، ایران میں 139، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 64، جرمنی میں 52 اور پرتگال میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ترکی اور انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے،ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2957 ہلاکتیں اور 54 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 30299 ہو گئی جبکہ 6 لاکھ اور 50767 افراد وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 1 لاکھ 39555 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us