25 9

برطانوی دارالحکومت کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع


لندن (ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت ایمرجنسی کرونا وائرس بل تیار کر رہی ہے جس کے بعد لندن کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے

مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس ہر گزرتے دن کیساتھ بے قابو ہو رہا ہے۔ بدھ کےروز برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 104 ہوگئی ہے۔جبکہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے کل 26 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز 330 ارب پاونڈ کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اب لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلسل بگڑتی صورتحال کے باعث لندن کو جلد لاک ڈاون کر دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے برطانوی حکومت ایمرجنسی بل تیار کر رہی ہے، جس کے تحت لندن کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ لندن کا لاک ڈاون کب عمل میں آئے گا۔ دوسری جانب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وائرس کے پھیلتے ہی عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ اب تک دنیا کے کئی ممالک بشمول سعودی عرب، اٹلی، کینیڈا اور دیگر مکمل لاک ڈاون کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us