3

برطانوی سفارتخانے نے اہم اعلان کردیا


اسلام آباد(آن لائن) برطانوی سفارتخانے کا آئندہ ہفتے سے ویزہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان،ویزہ کے خواہشمند درخواست کزاروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ اتوار کے روزپاکستان میں برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ویزہ سہولت مراکز پردرخواست لینا شروع کردی جائیں گی،سہولت مراکز پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا، کورونا کے باعث ویزوں کا عمل معطل کیا گیا تھا۔ پاکستا ن میں برطانوی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آئندہ ہفتے سے برطانوی ویزوں کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع

کردیں گے۔آئندہ ہفتے ویزہ سہولت مراکز پر اپوائنٹ منٹس ملنا شروع ہوجائیں گی۔ سہولت مراکز پر کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، وہاں پر آنے والے ویزہ کے خواہشمندوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ برطانوی ویزوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل کورونا وباء کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔سفارتخانے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ویزہ کے خواہشمند ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے برطانیہ میں کورونا وباء زور ٹوٹ رہا ہے۔ جس کے باعث برطانیہ نے سیاحوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے ویزوں کا اجراء دوبارہ کرنا شروع کردیا ہے۔ برطانیہ نے معمول کی زندگی کی بحالی کی طرف سب سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آخرکار تین مہینوں بعد شہریوں کو پب میں شراب پینے، بال کٹوانے اور ریستوران میں کھانا کھانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہر شخص کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے

معاشرتی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچا جا سکے۔اپنے پیغام میں جانسن کا کہنا تھا کہ موسمِ گرما سے محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہوں اور ایسا کچھ نہ کریں جس سے کورونا وائرس پر قابو پانے والی پیشرفت کو نقصان پہنچے۔اسی طرح برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ جبکہ نماز جمعہ کے بڑی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مساجد انتظامیہ بخار کی جانچ، ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں مروجہ طریقہ کار کے تحت کھول دی گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu