40

بزدار حکومت کا عوام کو دہلیز پرسہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام


شہریوں کو محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کے چکر لگانے سے نجات ملے گی،نادرا آفس و بااختیار ڈیلرز کے شورومز پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پرانے نظام کو تبدیل کر کے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کررہے ہیں،عثمان بزدار

) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر آرڈرفارم کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ہوسکے گی اور اس کیلئے پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پرانے نظام کو تبدیل کر کے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کررہے ہیں،شہری نادرا اورایکسائز کے دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے،گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شوروم پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی اور شہریوں کو محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کے دفاترکے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو رجسٹر

یشن کرانے میں مزید آسانیاں دینے کیلئے گھر میں موبائل فون کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے عمل کا جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں جامع پلان تیار کر کے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،نمبر پلیٹس نہ ملنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،یہ مسئلہ جلد حل کرنا چاہتا ہوں۔

نمبر پلیٹس کے اجراء میں پہلے ہی دیر ہوچکی،اب مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلقہ امور، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے نظام اور نمبر پلیٹس کے اجراء کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،ایم ڈی پیپرا،سیکرٹری قانون،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ڈی جی ایکسائز،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu