5

بزدار کی کوئی نہیں سنتا


اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض مزاری نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی ،نئے صوبے کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں رکھا گیا،نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس ہوگئے ہیں،جنوبی پنجاب بلوچستان کی طرح انتہائی پسماندہ ہے،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی لیکن جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، یو اے ای حکومت نے ہمیں ہسپتال بنا کر دیا،ہمارے علاقوں

میں ترقیاتی کام کرائے جائیں، ہمارے علاقے میں لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کر دی،چند روز پہلے ریاض پیرزادہ نے چولہستان کے جس مسئلے کی نشاندہی کی تھی ہمارا بھی وہی مسئلہ ہے ، ملی بھگت کرکے غیر آباد زمین کو الاٹ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کو روکا جائے ورنہ وہاں کے مقامی دس بارہ ہزار خاندان کہاں جائیں گے، ہمارے علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال سنگین ہو چکی ہے، وزیر اعلیٰ بزدار کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، امن و امان کے معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے بھی بات ہو ہوئی ہے لگتا ہے وزیر اعلی کی بھی بات نہیں سنی جا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم بدمعاش اور چور اچکوں کو پناہ دیتے ہیں اور اس پر ہماری کردار کشی کی جاتی ہے جب سے موجودہ حکومت بنی اس وقت سے چار آئی جیز تبدیل ہو چکے تمام سے ملا ہوں لیکن

کسی نے ایک نہ سنی، میرے علاقہ کچہ میں 300پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں اور ان سے پوچھا جائے کہ ایک بھی ڈاکو پکڑا ہے یا ویسے قوم کے پیسوں پر مفت کی روٹیاں توڑی جا رہی ہیں۔ ریاض مزاری نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی ،نئے صوبے کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں رکھا گیا،نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس ہوگئے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us