work 1 282

بلاسود قرضے کی سب سے بڑی سکیم متعارف کتنا قرضہ حاصل کیا جا سکے گا غریبوں کےلئے اپنی قسمت بدلنے کا سب سے شاندار موقع


لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے تحت مزید 45 شعبوں میں بلاسود قرضہ سکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام نجی میڈیکل شعبے کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کی سکیم کے تعارفی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پنجاب حکومت سرکاری اور نجی میڈیکل شعبے کو یکساں بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن پہلے مرحلے میں ملازمتوں کے ایک لاکھ مواقع پیدا کرے گی۔ قرضہ حسنہ سکیم سرکاری شعبے پر ملازمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے ایک مثالی پروگرام ہے۔ اس کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر ، ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن اجمل بھٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت مختلف شعبوں سے ممتاز افراد نے بھی ’روڈ شو‘میں شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بلا سود قرضہ سکیم کے تحت صرف نجی شعبے کے ڈاکٹروں، ہومیو پیتھس، حکما،ٹیلی میڈیسن،ہوم کیئر، ڈینٹیسٹس اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی، نرسنگ، ہیلتھ جم کا کام کرنے والوں کو ذاتی کام شروع کرنے میں مدد دی جائے گی۔مختلف شعبوں میں 2لاکھ روپے سے 25لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ قرضہ سکیم میں مزید 45 شعبے شامل کئے گئے ہیں۔ قرضوں کے لئے درخواستیں آن لائن سسٹم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ وزیر صحت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی ایچ ایف کے تحت قرضوں کی واپسی کی شرح 97فیصد سے زیادہ ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والوں کا اچھی طرح احساس ہے کہ ان کی واپس کردہ رقم سے ان جیسے مزید کئی افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ نجی کلینکس کے قیام سے جہاں دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات میسر ہوں گی وہاں سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے رجحان میں بھی کمی آئی گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ایچ ایف میں قرضوں کے اجرا کا عمل خودکار اور انتہائی شفاف ہے۔40 روز کے اندر درخواست گزار کو قرضے کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی میڈیکل شعبے کو قرضوں کی فراہمی کا یہ پہلا روڈ شو ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایچ ایف کا تمام سیٹ اپ شفاف بنیادوں پر استوار ہے۔ نجی کلینکس کھلنے سے سرکاری ہسپتالوں پر بھی دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قرضہ حاصل کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن اجمل بھٹی نے قرضہ سکیم کو وزیراعظم کی طرف سے ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کے اعلان میں اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ درخواست گزاروں کو مشاورتی سروس فراہم کرنے کے لئے الگ سیل بنا دیا گیا ہے جہاں انہیں کونسلنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us