5 7

بلاول کی اپیل بھی کام نہ آسکی،بہت بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد،جلوس اپنے نظم و ضبط کیساتھ رواں دوا ں ۔ تفصیلات کے مطا بق جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ مرکزی جلوس کے راستوں پرٹریفک اہلکار،اسپیشل برانچ،ریپڈرسپانس فورس کےاہلکار تعینات ہیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پراختتام پذیرہو گا۔پولیس نے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرزاور ٹینکرزکی مدد سے سیل کر دیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز

کی نفری اس کے علاوہ تعینات ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اورگلیوں کو کنٹینرز، ٹینکرزاور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا۔قبل ازیں سندھ حکومت او ربلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں وباء سے لڑا جا سکے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اکیس ویں رمضان کی بڑی رات ہے ، جمعہ مبارک اور یوم علی

بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی خطرناک وبا کی وجہہ سے آپ اپنا تحفظ کریں ، اپنے بچوں کا تحفظ کریں اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکر ، ہمارے ڈاکٹر ،ہماری نرسز ،ہمارے پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں ،اپنی صحت اور زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکیں ، ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاھتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں ۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی۔یوم حضرت علی کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us