1 1

بل ہائیکورٹ میں چیلنج


کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کابل چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا گیاہے کہ موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کے بل کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست شہری حموداخترنقوی نے دائر کی،جس

میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،فوادچوہدری کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی اموراورسیکرٹری قومی اسمبلی ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی و دیگر بھی فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر مملکت علی محمدخان نے تنخواہ و مراعات کیلیے بل پیش کیا، بل کے تحت ہررکن قومی اسمبلی کو سالانہ25ایئر ٹکٹ استعمال کرنے کا اختیاردیاگیاہے، یہ ایئرٹکٹ رکن پارلیمنٹ کے اہلخانہ کو بھی استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹکٹ استعمال نہ کرنیکی صورت میں متبادل رقم حاصل کرنیکی چھوٹ دی گئی، موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی

تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔یاد رہے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور الائونس سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا ، بل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو 25 ٹریول ووچرز ملیں گے، ارکان پارلیمنٹ کو پہلے سالانہ 25 ایئر ٹکٹس کی اجازت تھی، اس سہولت سے رکن پارلیمنٹ کی بیوی اور 18 سال سے کم عمر کے بچے مستفید ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us