بچے کی اپنی مرنےوالی والدہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش


بھارت(ویب ڈیسک) چین کے شہر وہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنی تباہی پھیلائی ہوئی ہے۔ بھارت بھی اس کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد بھارتی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے شہروں سے گاؤں ہجرت کر لی ہے کیونکہ شہروں میں ان کے لئےاب روزگار کے مواقع موجود نہیں ہیں۔

اسی دوران ایک ایسا واقع سامنے آیا ہے جس نے دل دہلا دیئے ہیں۔ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک چھوٹا بچہ اپنی ہلاک ہونے والی والدہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ اس تصویر نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس کے بعد مقامی میڈیا نے بھی اسے رپورٹ کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا شمار ان 9 افراد میں ہوتا ہے جو گزشتہ چند دنوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہجرت کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بھوک اور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس اور ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی جانب سے خاتون کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کسی

بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوئی ہے۔ لیکن جن لوگوں نے اس خاتون کے ساتھ ٹرین پر سفر کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ سفر بہت لمبا تھا جس میں کھانے اور پانی کی قلت کی وجہ سے خاتون اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون اس خصوصی ٹرین پر سفر کر

رہی تھی جو کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان افراد کے لئےچلائی جا رہی تھی جو اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں۔ اس ٹرین میں طویل سفر کرتے ہوئے خاتون بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی جس کا چھوٹا سا بچہ اسے اٹھانے کی ناکام کوشش کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us