1 45

بھارتی جنگی طیارہ تباہ


جودھ پور(آئی این پی ) سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے دار بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،ایک ماہ میں بھارت کے آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے،طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل پائلٹ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت ایک جانب اپنی فوجی طاقت

کے حوالے سے بڑھکیں مار رہی ہے تو دوسری جانب اس کے طیاروں کا حال ہے کہ وہ سوکھے پتوں کی طرح گرتے ہی جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک پائلٹ والے مگ 27 یو پی جی طیارے نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کی پرواز کے لیے اڑان بھری ہی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور انجن کی خرابی کو طیارہ حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے۔ طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا جس کے باعث طیارہ گرنے کی جگہ پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا اور گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک جنگی طیارہ بھی فنی خرابی کے باعث گر گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us