3

بھارتی فوج نے شہید کمانڈر ریاض نائیکو کی میت قبر سے نکال کر کیا کرنے کا فیصلہ کر لیا؟


اسلام آباد (این این آئی)جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری شہید نوجوانوں کے جنازوںکے بڑے بڑے اجتماعات سے خوفزدہ ہو کر اب انکی میتیںلواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے سونہ مرگ اور اوڑی میں اپنے زیر انتظام قبرستانوں میں

دفن کررہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالمجید میر نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ شہید نوجوانوں کی میتیں ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ اور ضلع بارھمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کے زیر انتظام قبرستانوں میں خاموشی سے دفن کردی جاتی ہیںجسکا واحد مقصد شہداءکے جنازوں میں کشمیریوں کی والہانہ شرکت کو روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یہ مذموم عمل کورونا وائرس کی آڑ میں انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہیدکمانڈر ریاض نائیکو کی میت بھی سونہ مرگ کے علاقے میں دفن کی گئی تھی جہاں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے لہذا اطلاعات یہ ہیں کہ بزدل بھارتی فوج نے ان کی میت کو قبر سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر دفنانے کا فیصلہ

کیا ہے۔عبدالمجید میر نے شہید کمانڈر کی میت کو قبر سے نکال کو کسی نامعلوم جگہ پر دفنانے کے بھارتی فوج کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قابض فوج اپنی گھنائونی حرکتوں کے ذریعے کشمیری عوام کے دلوں سے اپنے شہداء کی محبت ہرگز نہیں نکال سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ی اپنے شہداء کے عظیم مشن کو مقصد کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us