بھارت دنیا کا بدترین خطہ


نئی دہلی (نیوز ڈیسک )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب پاکستان کے بعد بھارت میں وبا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے ، ہمسائے ملک میں کورونا وائس کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات ریکارڈ ہوئی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروانا وائرس کے مزید 9 ہزار 996 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 579 ہو گئی ہے

جبکہ 357 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اموات کی تعداد 8 ہزار 102 پر جا پہنچی ہے ۔بھارت میں اب تک ایک لاکھ 41 ہزار 28 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 37 ہزار 448 افراد کا علاج جاری ہے جبکہ ایک مریض علاج کی غرض سے بیرون ملک چلا گیاہے ، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں سے 49 فیصد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ باقیوں کا علاج جاری ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات میں سب سے زیادہ ریاست149 مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں ، 79 دہلی، 34 گجرات ، 20 اتر پردیش ، 19 تامل ناڈو ،17 ویسٹ بنگال ، 8 تلگانہ ،7 مادھیا پردیش، 7 ہریانہ ، 4 راجستھان ، کشمیر میں 3 ، کریلا میں دو ،اتر کھنڈ، بہار ، ہماچل پردیش اور آندر ا پردیش میںایک ایک موت ہوئی ہے ۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 102 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

اور مجموعی اعدادو شمار میں بھی اموات سب سے زیادہ مہاراشٹرا میں ہیں جہاں تعداد 3 ہزار 438 پر جا پہنچی ہے ،اس کے بعد گجرات میں 1347، دہلی میں 984، مادھیا پردیش میں 427، ویسٹ بنگال میں 432، تامل ناڈو میں 326 ، اتر پردیش میں 321 ، راجستھان میں 259 اور تلگانہ میں 156 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔اس کے علاوہ آندرا پردیش 78 ، کرناٹکا مین 69، پنجاب میں 55 ، مقبوضہ کشمیر میں 51، ہریانہ میں 55 ، بہار میں 33 ، کریلا میں 18 ، اتر کھنڈ میں 15، اوڈیشا میں 9 اور جھارکنڈ میں 8 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us