26 3

بھارت سے ادویات کی درآمد


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی وائی پی اے) نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو خط لکھ کر پابندی کے باوجود بھارت سے 450 سے زائد ادویات کی درآمد پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا تھا کہ کینسر کی دوائیوں کی کمی ہے لیکن سمری میں ’تھیراپیوٹک گڈز‘ (معالج سامان) کی اصطلاح شامل کی گئی تھی۔تاکہ ہر طرح کی دوائیں، وٹامنز، سرنجز اور یہاں تک کہ سرسوں کے تیل کی بھی اجازت دی جاسکے۔اس سے قبل ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر

شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے میڈیسن اسکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ایسا کچھ ہوتا تو عمران خان فوراً حکومت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کردیتے۔خط میں پی وائی پی اے نے بتایا ہے کہ 2019 کے وسط میں جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت نے تمام حدیں عبور کیں تو پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کردی تھی۔تاہم ایک میڈیا مہم چلائی گئی تھی کہ زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے کیونکہ بھارت سے اس کی درآمد روک دی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس مہم کے تحت وفاقی حکومت کو کینسر کی ادویات وغیرہ کو بھارت سے درآمد کرنے کی اجازت دینے پر مجبور کیا گیا تھا تاہم جب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ذریعہ اس اجازت کی سمری وزارت

تجارت کو بھیجی گئی تھی، جس میں زندگی بچانے والی ادویات کے بجائے معالج سامان کی اصطلاح کا استعمال کیا گیا تھا اور بھارت سے ہر طرح کی دوائیں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔خط میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ اس سے قبل 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹائیفائیڈ ویکسین بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر اور تجارتی پابندی کے باوجود بھارت سے درآمد کی گئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us