62

بھارت نے پب جی سمیت مزید 118 چینی ایپس پر پابندی لگا دی


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے لداخ کے معاملے پر چین سے کشیدگی میں اضافے کے باعث مزید 118 ایپلی کیشنز پر پابندی لگادی جن میں بھارت بھر میں مشہور گیم پب جی بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مذکورہ چینی ایپلی کیشنز پر پابندی سے متعلق کہا کہ یہ اقدام بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، دفاع و سلامتی کے مفاد میں اٹھایا گیا۔ ٹیسنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کا ویڈیو گیم پب جی دنیا بھر کے ٹاپ 5 اسمارٹ فون گیمز میں شامل ہے اور اب تک اسے 73 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈان لوڈ کیاجاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں پب جی کے 5 کروڑ کے قریب فعال پلیئرز ہیں تاہم وہاں اب اس ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔بھارت کی وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس موبائل گیم پر انفارمیشن ٹیکنالوجی

 

ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت دیگر ایپس کے ساتھ پابندی عائد کی گئی۔پابندی کی وجوہات کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ایپس ایسی سرگرمیوں ملوث ہیں جو بھارت کی خود مختاری اور سالمیت، دفاع، سیکیورٹی سے متعصبانہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارتی سائبر اسپیس کا تحفظ، سالمیت اورخودمختاری کو یقینی بنانے کے اقدام کے تحت کیا گیا اور اس اقدام سے کروڑوں بھارتی موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔حالیہ اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت الیکٹرونکس

ینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ انہیں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر صارفین کا ڈیٹا چرانے اور بھارت سے باہر سرورز پر منتقل کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سائبر کرائم نے بھی ان نقصان دہ ایپس کو بلاک کرنے کی تجاویز دی تھیںبھارت میں بلاک کی گئی دیگر ایپس میں گیمز، آن لائن پیمنٹ سروسز، ڈیٹنگ سائٹس اور سیلفیز ایڈٹ کرنے والے سافٹ ویئر بھی شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us