اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارت نے چین سے براہ راست معافی مانگ لی۔بھارت اور چین کے درمیان جاری حالیہ تنازعے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کی جانب سے یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے چین کے ہاتھوں شکست کے بعد اب براہ راست معافی مانگ لی ہے۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ بھارت نے کہا ہے کہ آئندہ ہم ایسی غلطی نہیں کریں گے، ہمارے فوجی بھی چین کے طہ شدہ علاقوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔بھارت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اب وہ ان علاقوں میں مداخلت نہیں کریں گے جنہیں چین نے اپنا حصہ قرار دے دیا ہے۔اس کے
علاوہ صابر شاکر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اس معافی کی یقین دہانی روس کے ذریعے کروائی ہے لیکن معافی براہ راست مانگی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے پہلی مرتبہ وادی گلوان کا دعویدار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ وادی گلوان چین کی طرف واقع ہے، اپریل سے بھارت نے یہاں اپنی مرضی سے سڑکیں اور پل بنانا شروع کر دیئے تھے، احتجاج بھی جمع کروایا لیکن ایل او سی پر بھارت کی اشتعام انگیزی مزید بڑھ گئی تھی، ان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ افواج چین اس علاقے میں بہت عرصے سے ڈیوٹی دے رہی ہے،
بھارت کی جانب سے ہمیشہ اشتعال انگیزی ہی پھیلائی گئی ہے۔تا ہم اس حوالے سے بھارت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے جس کے بعد یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید بھارت نے چین کے آگے ہار مان لی ہے۔